تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے

by ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن”
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سیاست اور عسکری طاقت کے حوالے سے بڑے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے دنیا میں آٹھ بڑی جنگیں رکیں، جن میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی۔ ان کے بقول اگر یہ جنگ آگے بڑھتی تو اس کے تباہ کن اثرات صرف خطے تک محدود نہ رہتے بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مئی میں ہونے والی اس کشیدگی کے دوران آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے، جبکہ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نہایت باوقار اور قابلِ احترام رہنما قرار دیا۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی بحریہ دنیا کی سب سے طاقتور اور منظم بحری قوت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی فوج میں دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز شامل کیا جا رہا ہے، کیونکہ امریکا کو جدید تقاضوں کے مطابق نئے بحری جہازوں کی اشد ضرورت تھی۔

trump and paksitan

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی آبدوزیں دنیا کی سب سے جدید ہیں اور آبدوز سازی کے میدان میں امریکا دیگر تمام ممالک سے کم از کم پندرہ سال آگے ہے۔ انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار اور جدید ترین عسکری آلات موجود ہیں۔ امریکی صدر نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پندرہ جدید ترین آبدوزیں اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں، جبکہ امریکا کا جدید بحری بیڑا ایسا ہے جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔ ان کے بقول یہ بحری طاقت امریکا کے دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ کیریئبین میں سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ میں حیران کن طور پر 96.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک اور عناصر چند سال پہلے امریکا کا مذاق اڑاتے تھے، آج وہ امریکا کا احترام کرتے ہیں، اور چین و روس بھی آبدوزوں کے شعبے میں امریکا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو جدید خطوط پر بہتر بنایا جا رہا ہے اور سمندر کے راستے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کو براہِ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا میں منشیات کے داخلے کو ہر صورت روکا جا رہا ہے اور منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امریکا میں منشیات کے استعمال کے باعث تین لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم منشیات کی کشتیوں کو تباہ کر کے ہر بار تقریباً پچیس ہزار قیمتی جانیں بچائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور نیوی کے لیے گولڈن فلیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا بحری جہاز کسی بھی موجودہ جہاز کے مقابلے میں سو گنا زیادہ طاقتور ہوگا، جبکہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی عسکری برتری کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف امریکا کی دفاعی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کرے گا بلکہ امریکی جہاز سازی کی صنعت کو بھی نئی زندگی بخشنے میں اہم ثابت ہوگا۔

Previous Post

سوئٹزرلینڈ میں بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے تیاریاں

Next Post

پاکستان کا بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویے پر آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Next Post
pcb

پاکستان کا بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویے پر آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist