تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

by ویب ڈیسک
دسمبر 19, 2025
9 may
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی سے جڑے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا، جہاں اس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا گیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر 13 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، جبکہ 9 افراد کو الزامات ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ بری ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی کا نام بھی شامل ہے، جسے عدالتی فیصلے کا نمایاں پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے اس موقع پر دورانِ اشتہاری قرار دیے گئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ ان اشتہاری ملزمان میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے بھرپور شواہد پیش کیے اور مجموعی طور پر 56 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ اس کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید سمیت 25 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، جن کا مکمل چالان عدالت میں جمع کرایا گیا۔

یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس میں کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے موقع پر موجود سیکیورٹی کیمروں کو توڑا، پولیس کی وائرلیس سیٹ اور جی او آر گیٹ کے شیشوں کو نقصان پہنچایا، سرکاری املاک کو تباہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ استغاثہ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے کارکنان کو نو مئی کے واقعات کے دوران بغاوت اور پرتشدد فسادات پر اکسانے میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں شہر کے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

Previous Post

صدر ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام روک دیا

Next Post

امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار

Next Post
marco rubio 2

امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist