تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مسیحی ملازمین اور پنشنرز کے لیے کرسمس پر بڑا ریلیف

by ویب ڈیسک
دسمبر 16, 2025
paksitani rupee
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق مسیحی برادری کے تمام اہل وفاقی ملازمین اور پنشنرز کی دسمبر 2025ء کی تنخواہیں اور پنشنز مقررہ وقت سے قبل ایڈوانس ادا کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ مسیحی ملازمین اور پنشنرز کرسمس کی مذہبی تقریبات اور تیاریوں کو بغیر کسی مالی پریشانی کے خوش اسلوبی سے مکمل کر سکیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی 22 دسمبر کو کی جائے گی، تاکہ مسیحی برادری کو اپنے تہوار کی خوشیوں میں بھرپور سہولت میسر آ سکے۔ حکومت کے اس فیصلے کو بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتی برادریوں کے احترام کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اسلام آباد کو پیشگی ادائیگیوں کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اہل وفاقی ملازمین اور پنشنرز پر یکساں طور پر ہوگا۔

Previous Post

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا

Next Post

دنیا کے محفوظ اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری

Next Post
world flg

دنیا کے محفوظ اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist