تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 15, 2025
navy
Share on FacebookShare on Twitter

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں فضا سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ انجام دی، جس کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی مہارت کی واضح توثیق کر دی۔

پاک بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس مشق کے دوران FM-90(N) ER میزائل کا کامیاب استعمال کیا گیا، جو جدید فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لائیو فائرنگ کا مقصد بحریہ کی دفاعی تیاری، ردِعمل کی رفتار اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔ فائر پاور کے اس شاندار مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے نہایت تیز رفتار اور انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا۔ یہ کامیاب فائرنگ اس بات کی عکاس ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق نے ایک بار پھر پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور اہلکاروں کی اعلیٰ تربیت کو نمایاں کر دیا ہے۔ لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے فلیٹ یونٹ کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط، عزم اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر قیمت پر پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Previous Post

گوگل ٹرانسلیٹ میں محاوروں کا ترجمہ کرنا ہوا آسان

Next Post

پنجاب : فوتیدگی پر کھانا پکانے پر پابندی

Next Post
food

پنجاب : فوتیدگی پر کھانا پکانے پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist