تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومتِ دبئی کا کراچی میں آفس

by ویب ڈیسک
دسمبر 10, 2025
dubai
Share on FacebookShare on Twitter

حکومتِ دبئی نے پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں اپنا نیا دفتر قائم کرکے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ یہ دفتر خصوصی طور پر پاکستانی کاروباری افراد کو سہولیات، رہنمائی اور دبئی میں کاروباری مواقع تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے , یوں دبئی نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو اپنے قریب لانے کا ایک عملی قدم اٹھایا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ دبئی اور پاکستان کے درمیان نان آئل تجارت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جو اب 22.8 ارب درہم یعنی تقریباً ایک کھرب 73 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ یہ تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی مارکیٹ دبئی کے لیے مسلسل اہم ہوتی جا رہی ہے۔

غرفة دبي العالمية تفتتح مكتباً تمثيلياً في كراتشي لتعزيز التبادل التجاري والاستثماري بين دبي وباكستان. pic.twitter.com/liTJvTiXj7

— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) December 9, 2025

گزشتہ چار برسوں میں دبئی چیمبر میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد میں غیر معمولی 161 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد اب 33 ہزار 110 ہو چکی ہے، جبکہ فری زونز اور دیگر امارات میں رجسٹرڈ پاکستانی کاروباری ادارے اس کے علاوہ ہیں — جو مجموعی طور پر ایک بڑی کاروباری کمیونٹی کو ظاہر کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوری 2022 سے ستمبر 2025 تک پاکستانی کمپنیوں کا دبئی کی جانب رجحان نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ کراچی میں نئے دفتر کا قیام اس رجحان کو مزید تقویت دے گا، کیوں کہ اب پاکستانی کاروباری افراد نہ صرف آسانی سے رجسٹریشن، سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے بلکہ دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے پیچیدہ مراحل بھی انتہائی سہل ہوجائیں گے۔ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرے گا بلکہ پاکستان میں کاروباری برادری کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گا۔

Previous Post

خیبرپختونخوا : گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا

Next Post

’چیٹ جی پی ٹی‘ کی ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز

Next Post
chat gp

’چیٹ جی پی ٹی‘ کی ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist