تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان کی معاشی سمت مستقل بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے

by ویب ڈیسک
دسمبر 9, 2025
پاکستان کسی دوسرے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب پاکستان مکمل طور پر قرضوں سے نجات پاکر ایک خودمختار اور مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک ایک ایسے دور سے گزَر رہا ہے جہاں معاشی استحکام محض خواب نہیں رہا بلکہ حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی اصلاحات کے مؤثر نفاذ پر اعتماد اور جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء کو وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی انتھک محنت اور درست سمت کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم نے مشکل حالات میں بھی وہ کارنامہ سرانجام دیا جسے عالمی اداروں نے بھی سراہا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی حمایت اور رہنمائی نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت نے مل کر وہ بنیاد رکھ دی ہے جس پر پاکستان کی معاشی سمت مستقل بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو نکال کر استحکام اور پھر ترقی کی جانب گامزن کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔ اس سفر میں سیاسی قوتوں نے اپنے مفادات قربان کیے، قوم نے مشکلات برداشت کیں، اور سب نے مل کر ناممکن کو ممکن بنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن عالمی سطح پر ایک کامیاب مثال کے طور پر سامنے آرہی ہیں، اور کئی ممالک پاکستان کے ماڈل کو سیکھنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق معاشی ترقی کا خواب اب حقیقت کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام کے بعد اب ترقی کی جانب بڑھتا ہوا پاکستان مزید محنت اور عزم کا تقاضا کرتا ہے۔ بطور خادم پاکستان، میں قوم کی خوشحالی، مضبوط معیشت اور بیرونی قرضوں سے مکمل نجات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Previous Post

پاکستان میں کرپشن کم اور شفافیت بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Next Post

جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری

Next Post
b15316fe 8502 40fc bb3b d37418a4973a

جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist