تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2025
کراچی کی 11 اہم مرکزی شاہراہوں پر آٹو رکشوں پر پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

شہرِ قائد کی اہم شاہراہوں پر 1+2 اور 1+4 رکشوں کے داخلے پر باقاعدہ پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ اس پابندی کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کے فیصلے کے تحت اب مجموعی طور پر 26 مرکزی سڑکوں اور شاہراہوں پر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارشات پر کیا گیا ہے، جبکہ شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق شہر کی 20 اہم سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت بھی پابندی نافذ کر دی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

karachi rickshaw

عوامی شکایات، ٹریفک جام اور بڑھتے ہوئے حادثات کے خدشات کے پیشِ نظر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں کمشنر کراچی نے مزید 6 بڑی شاہراہوں پر 1+4 رکشوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد رکشہ پابندی کے دائرہ کار میں باضابطہ توسیع کر دی گئی ہے۔  نئی شامل کی جانے والی شاہراہوں پر بھی یہ پابندی اسی مدت تک نافذ رہے گی جو پہلے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں درج ہے۔ جن مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، ان میں یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے تا ملیر کینٹ، ماری پور روڈ، شاہراہ پاکستان تا سہراب گوٹھ سمیت شہر کی 20 اہم سڑکیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی تحفظ، بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Previous Post

پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ

Next Post

پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار

Next Post
شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہوسکا

پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist