تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی

by ویب ڈیسک
دسمبر 1, 2025
capture
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے تین سالہ بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے بعد تقریباً ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی ہے۔ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے پیش آیا، جہاں کھلے گٹر میں گرنے کے بعد بچہ لاپتہ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے رات بھر تلاش جاری رکھی لیکن شدید پانی کے بہاؤ اور مشینری کی کمی کے باعث آپریشن متاثر ہوا اور عارضی طور پر روک دیا گیا۔ صبح کے وقت ہیوی مشینری پہنچنے کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور بالآخر بچے کی لاش نالے سے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلاک کر دی تھی، تاہم بعد میں سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ بچے کے والد نبیل کے مطابق، مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا اور ان کی آنکھوں کے سامنے ابراہیم گٹر میں گر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم ان کی اکلوتی اولاد تھی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی افسر کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ڈپٹی میئر سلمان مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ گئی تھیں اور ہنگامہ آرائی کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی۔واٹر کارپوریشن نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ واقعے کی جگہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اور وہاں نہ کوئی سیوریج لائن موجود ہے اور نہ ہی ان کا مین ہول۔ یہ واقعہ ایک بار پھر شہر میں کھلے مین ہولز اور ناقص نگرانی کے باعث شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات کی سنگینی کو بے نقاب کرتا ہے۔

Previous Post

سوفٹ ویئر میں خلل ، دنیا بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ

Next Post

سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، اب کریک ڈاؤن ہوگا

Next Post
قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری

سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، اب کریک ڈاؤن ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist