تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیشنل گارڈز پر حملہ، افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل

by ویب ڈیسک
نومبر 27, 2025
usa imgration
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک غیر معمولی اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے فوری بعد کیا گیا، جس نے واشنگٹن کے سیکیورٹی نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ واقعے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر ایک مشتبہ شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو امریکی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ گرفتار حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان  لکنوال کے طور پر ہوئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت اب بھی نازک ہے، جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

usa

واقعے کے بعد امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ تمام افغان امیگریشن درخواستوں کا ازسرِنو مکمل سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا۔ اس دوران تمام زیرِ التوا درخواستیں روک دی گئی ہیں اور نئی درخواستیں بھی قبول نہیں کی جائیں گی۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کو ایک بار پھر سخت معیارات کے تحت پرکھا جائے گا، اور نئے حفاظتی اقدامات کی منظوری کے بعد ہی افغان شہریوں کی درخواستوں پر دوبارہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ہزاروں افغان شہریوں کے لیے بڑے تعطل کا سبب بنے گا، جبکہ واشنگٹن میں پیش آنے والے اس واقعے نے امریکا کی امیگریشن پالیسیز اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

usa1

Previous Post

کروڑوں کے فراڈ میں مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کے وارنٹ گرفتاری

Next Post

جنوبی افریقی کرکٹ کوچ کے بیان پر بھارتیوں کا واویلا

Next Post
sa 2

جنوبی افریقی کرکٹ کوچ کے بیان پر بھارتیوں کا واویلا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist