تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شامی کم عمر کارکن عالمی چلڈرن پیس پرائز کی فاتح

by ویب ڈیسک
نومبر 21, 2025
bana al abed
Share on FacebookShare on Twitter

16 سالہ شامی نوجوان اور انسانی حقوق کی کارکن بنا العبد نے اس سال کا انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز جیت کر عالمی سطح پر بچوں کے حقوق کے لیے اپنی انتھک جدوجہد کو تسلیم کرایا ہے۔

bana al abed 1

جنگ کے دوران صرف سات سال کی عمر میں ٹوئٹر (سابقہ ایکس) پر مظلوم بچوں کی آواز بننے والی بنا العبد نے بچوں، خاندانوں اور معاشروں کی بحالی کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔ نیدرلینڈز کی کڈز رائٹس فاؤنڈیشن نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے اسکولوں کی بحالی، جنگ سے متاثرہ علاقوں جیسے غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام میں بچوں کے لیے امید پیدا کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل ہونے کے بعد بنا العبد نے عالمی کانفرنسوں میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ترکی اور اردن کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا، دو کتابیں لکھیں اور عالمی رہنماؤں بشمول فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے پذیرائی حاصل کی۔ اسٹاک ہوم سٹی ہال میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بنا العبد نے کہا، "میں بشار الاسد، بینجمن نیتن یاہو، ولادیمیر پیوٹن، سوڈانی جنگجو سرداروں اور دنیا بھر کے جنگی رہنماؤں سے پوچھتی ہوں: کتنے بچوں کی زندگیاں اور خواب جنگوں نے چھین لیے؟ کتنے بچوں کو طاقت کے نام پر قتل کیا گیا؟” انہوں نے مزید کہا، "جان لیں، آپ کے اعمال کا حساب ہوگا۔ ہم ان ظالموں کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے جو خون کو اپنی حکمرانی کا ذریعہ بناتے ہیں۔”یہ ایوارڈ ان کی ہمت، جرات اور بچوں کے لیے غیر متزلزل عزم کا عالمی اعتراف ہے، اور اس کے سابقہ فاتحین میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔

Previous Post

اس بار پی ایس ایل فاتح کو کتنی رقم ملے گی ؟

Next Post

ظہران ممدانی کی ہر ممکن مدد کریں گے

Next Post
trump

ظہران ممدانی کی ہر ممکن مدد کریں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist