پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جو فرنچائزز اور کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ مزید برآں، کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، اور دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے اور ہر سال نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف پی ایس ایل کو مزید پرکشش بنائیں گے بلکہ کھلاڑیوں اور فرنچائزز کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی بھی فراہم کریں گے۔







Discussion about this post