تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملاقات میں رکاوٹیں؛ وزیر اعلیٰ کے پی کا مریم نواز کو خط

by ویب ڈیسک
نومبر 21, 2025
2201161 987379683
Share on FacebookShare on Twitter

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کے حق میں رکاوٹوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا  ہے۔ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی  کے اہلِ خانہ، خصوصاً بہنوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر انتہائی تحفظات کا اظہار کیا۔خط کے متن کے مطابق بانی کی بہنوں  کو عدالتی اجازت نامے کے باوجود جیل گیٹ پر روک دیا گیا، اُن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو ایک کلو میٹر دور سڑک پر بٹھا کر اذیت ناک صورتحال سے دوچار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اسے ’’غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالت کے واضح احکامات کی صریح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔

سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت سے چار مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ:

1۔ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے
2۔ اہلکاروں کی بدسلوکی میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے
3۔ جیل اور پولیس عملے کو واضح اور قانونی ہدایات فراہم کی جائیں
4۔ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور شفاف نظام وضع کیا جائے

585335289 1406687384790643 3533010278129505842 n

گزشتہ روز  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا تھا، جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ بعد ازاں علیمہ خان نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کی بہن کو زمین پر گرا کر گھسیٹا، جس سے وہ بے ہوش ہونے کے قریب پہنچ گئیں۔ اسی صورتحال کے تناظر میں جمعرات کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی عہدیداران، وزراء اور ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعات کو ’’شرمناک‘‘ اور ’’ناقابلِ برداشت‘‘ قرار دیتے ہوئے بانی  کی تینوں بہنوں، صوبائی وزیر مینا خان، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے عبدالسلام پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔

Previous Post

ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات آج ہوگی

Next Post

مہنگی کاپیاں، یونیفارم، 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز

Next Post
نجی اسکولز میں زبردستی یونیفارم، کتابیں اور اسٹیشنری بیچنا غیر قانونی

مہنگی کاپیاں، یونیفارم، 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist