تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وفاقی آئینی عدالت کیلیے 3 بینچ تشکیل

by ویب ڈیسک
نومبر 17, 2025
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے باضابطہ آغاز کے ساتھ ہی تین اہم بینچ تشکیل دے دیے، جبکہ دو نئے ججز نے حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس طرح آئینی عدالت مکمل فعالیت کی طرف بڑھ چکی ہے اور آج سے باضابطہ طور پر مقدمات کی سماعت شروع کر رہی ہے۔بینچ نمبر 1 کی قیادت چیف جسٹس امین الدین خان کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہوں گے۔بینچ نمبر 2 جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل ہوگا،
جبکہ بینچ نمبر 3 کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے اور ان کے ساتھ جسٹس روزی خان بیٹھیں گے۔آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو سیکنڈ فلور پر چیمبرز الاٹ کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی اسی فلور پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ اس منتقلی کے باعث دونوں ججز کی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ نئے شامل ہونے والے ججز میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقدہ سادگی مگر وقار سے بھرپور تقریب میں حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا، جبکہ تقریب میں وفاقی اور آئینی عدالت کے ججز، قانونی افسران اور عدالتی اسٹاف شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمرہ عدالت نمبر 2 میں وفاقی آئینی عدالت کا باقاعدہ بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے، اور چیف جسٹس امین الدین خان آج کچھ دیر بعد پہلے کیس کی سماعت کا آغاز کریں گے۔ اس قدم کے ساتھ وفاقی آئینی عدالت اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

Previous Post

واٹس ایپ کی نئی انقلابی تبدیلی

Next Post

بھارت ، امریکا سے ہی تیل خریدے گا

Next Post
بھارت پر امریکی چابک! صدر ٹرمپ نے 25 فیصد مزید ٹیرف چسپاں کر دیا

بھارت ، امریکا سے ہی تیل خریدے گا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist