تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان کو دو ٹوک پیغام : سکیورٹی پہلے، تجارت بعد میں

by ویب ڈیسک
نومبر 17, 2025
چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان نے بالآخر افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور یہ اقدام محض انتظامی نہیں بلکہ ایک بڑی اسٹریٹجک پالیسی تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب افغان طالبان حکام نے اپنے تاجروں کو پاکستان پر انحصار ترک کر کے دیگر ممالک سے روابط بڑھانے کی سخت ہدایات دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ فیصلہ کابل کے لیے ایک نہایت واضح پیغام ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے مکمل خاتمے تک نہ تجارت بحال ہوگی اور نہ ہی معمول کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ ایک اہم افسر کے مطابق اسلام آباد نے واضح کر دیا ہے کہ اب اصول صرف ایک ہےسکیورٹی پہلے، تجارت بعد میں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی بندش کسی عارضی انتظام کا حصہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کے تناظر میں ایک گہرا فیصلہ ہے۔ افغان طالبان قیادت کو صاف طور پر بتا دیا گیا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف عملی، مؤثر اور ناقابلِ واپسی کارروائی کے بغیر کسی نئے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق پاک—افغان سرحدیں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ اس وقت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گزرگاہیں کھولی جا رہی ہیں، وہ بھی صرف ان افغان مہاجرین اور پھنسے مسافروں کے لیے جو اپنے اپنے علاقوں کو واپس جانا چاہتے ہیں۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے تجارت یا معیشت سے زیادہ اہم اپنے شہریوں کی جانیں ہیں، اور ان کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ یہ فیصلہ اسی عزم کی تجدید ہے کہ قومی سلامتی پہلے ہے، ہر چیز بعد میں۔

Previous Post

اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار

Next Post

دل، پھیپھڑے اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے حج کرنے پر پابندی

Next Post
مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ کو چھو گیا،  577 حاجی جاں بحق

دل، پھیپھڑے اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے حج کرنے پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist