بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، جہاں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما سے متعلق ان کا قد پر مبنی نازیبا تبصرہ شدید تنقید کا باعث بن گیا ہے۔
وائرل ویڈیو نے معاملہ سنگین بنادیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باووما کے ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپس میں ریویو لینے یا نہ لینے پر بات کررہے تھے۔
اسی دوران بمراہ نے مبینہ طور پر باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے غیر اخلاقی اور نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین دونوں برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
Mocking someone’s height can be seen as offensive and discriminatory sometimes. What do you make of Jasprit Bumrah’s comment about Temba Bavuma? Should such remarks be condemned in sports? pic.twitter.com/v2Fq6HWvl8
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 14, 2025
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ بمراہ کا یہ اقدام آئی سی سی کے آرٹیکل 2.1.4 کے دائرے میں آسکتا ہے
یعنی "دوسرے کھلاڑی کی تضحیک، تمسخر یا اس کے خلاف غیر ضروری توہین آمیز کلمات کا استعمال”۔
یہ لیول 1 کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے جس میں:
-
سرزنش,
-
میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ,
-
اور 1 یا 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں۔
بمراہ پہلے ہی ڈی میرٹ پوائنٹس کے خطرے میں
اہم بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ کو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل چکا ہے۔اس نئے معاملے پر اگر ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ لگ جاتا ہے تو صورتحال ان کے لیے مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔
چار پوائنٹس ، معطلی یقینی
آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران چار یا زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں کھلاڑی پر:
-
ایک ٹیسٹ میچ یا
-
دو ون ڈے / دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔
کرکٹ مداحوں کا ردعمل
سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ باووما کے قد کا مذاق اڑانا نہ صرف غیر اسپورٹس مین اسپرٹ ہے بلکہ ایک بڑے کھلاڑی کے وقار کے خلاف بھی ہے۔
کئی صارفین آئی سی سی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔







Discussion about this post