تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے

by ویب ڈیسک
نومبر 13, 2025
افغان
Share on FacebookShare on Twitter

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے۔ ان کے مطابق اس واردات کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی اور حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے جاری کیا۔ دہشت گرد حملے کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے اور کارروائی کے ہر مرحلے میں بیرونی رہنمائی دکھائی دیتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حملے کی ابتدائی منصوبہ بندی خارجی ’زاہد‘ نے کی اور عملدرآمد کے بعد ذمہ داری ’جیشِ الہند‘ کے نام پر قبول کروائی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فتنۃ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) سے وابستہ عناصر نے اپنی اصل شناخت چھپانے کے لیے بار بار ’جیشِ الہند‘ کا نام لیا۔ حملے کے لیے تمام ساز و سامان افغانستان سے فراہم کیا گیا، جن میں امریکی ساختہ ہتھیار بھی شامل تھے، جو واردات کی پیشہ ورانہ نوعیت کی گواہی دیتے ہیں۔ سیکیورٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے خوارج پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی حقیقی شناخت استعمال نہ کریں تاکہ بین الاقوامی دباؤ سے بچا جا سکے۔ حملے کا ہدف پاکستان میں بدامنی پھیلانا اور سیکیورٹی خدشات کو ہوا دینا تھا، جس کے پیچھے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے تقاضے بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نے واقعے کے اکثر شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں اور معاملے کی سمت واضح ہو گئی ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے نیشنل ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے تحت آپریشن جاری رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے گرفتار یا ہلاک ہونے تک کارروائیاں رکیں گی۔یہ واقعہ یاد دہانی ہے کہ بیرونی منصوبہ بندی اور سرحد پار معاونت کے خلاف مربوط اور طاقتور ردِ عمل ہی امن کی سب سے مؤثر ضمانت ہے۔

Previous Post

27 ویں ترمیم کی اضافی شقیں سینیٹ سے منظور

Next Post

شعر اس وقت یاد نہ آئے جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا

Next Post
ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی الیکشن کرادیے جائیں، خواجہ آصف

شعر اس وقت یاد نہ آئے جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist