تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

by ویب ڈیسک
نومبر 4, 2025
مودی حکومت پر تنقید کی سزا، کالم نگار رعنا ایوب کے بینک کھاتے منجمد
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی معروف اور بے باک خاتون صحافی رانا ایوب ایک بار پھر سنگین خطرات کی زد میں ہیں۔ انہیں اور ان کے والد کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری ویڈیو اور فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں نہ صرف ان کے گھر کا درست پتہ بتایا گیا بلکہ والد کے قتل کی کھلی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ دھمکیاں دینے والے شخص نے رانا ایوب پر دباؤ ڈالا کہ وہ 1984ء کے سکھ فسادات پر ایک مخصوص کالم لکھیں، بصورتِ دیگر سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

بشکریہ رعنا ایوب ٹوئٹر

اس خوفناک واقعے کے بعد رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ادھر عالمی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارتی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ رانا ایوب اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کیونکہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا کسی مہذب معاشرے میں برداشت نہیں کی جا سکتی۔واضح رہے کہ رانا ایوب اس سے قبل بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش، اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا سامنا کر چکی ہیں۔ تاہم ان کے حوصلے اب تک کمزور نہیں پڑے ۔ وہ بدستور سچ بولنے کی اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔

Previous Post

اماراتی پرچم کی توہین پر 25 سال جیل ہوگی

Next Post

طویل تعطل کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال

Next Post
چین کے یکطرفہ کرائے میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ

طویل تعطل کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist