نیہا منکانی کا "ماما بیبی فنڈ” ایک دہائی قبل ایک چھوٹے سے فلاحی منصوبے کے طور پر شروع ہوا تھا۔ آج یہی تنظیم کراچی کے ساحلی علاقوں میں زندگی کی علامت بن چکی ہے۔بابی آئی لینڈ پر قائم کلینک میں گزشتہ سال 4,000 سے زائد حاملہ خواتین کا معائنہ کیا گیا، جب کہ 200 نوزائیدہ بچوں کا علاج جدید این آئی سی یونٹ میں ممکن بنایا گیا۔
یہ ادارہ ایک ایمبولینس بوٹ بھی چلاتا ہے جو مشکل حالات میں مریضوں کو کیماڑی ہسپتال منتقل کرتی ہے ۔ ایک مثال کہ عزم اور ہمدردی مل کر کتنا بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
خواتین، موسمیاتی بحران اور نیہا کا مشن
ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نیہا منکانی نے کہا:
“موسمیاتی تبدیلی کی فرنٹ لائن پر خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، لیکن ان کی آواز کہیں سنائی نہیں دیتی۔”
انہوں نے بتایا کہ ماؤں کی نگہداشت اور زچگی کی سہولیات ایک ایسا کم لاگت مگر مؤثر حل ہیں جو پاکستان جیسے ممالک میں نوزائیدہ اموات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
عالمی سطح پر پذیرائی
یہ پہلا موقع نہیں جب دنیا نے نیہا کی خدمات کو سراہا۔
2023 میں وہ بی بی سی کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل ہوئیں ۔ اس فہرست میں مشیل اوباما، ایمل کلونی اور ہدہ کیٹن جیسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس کے علاوہ انہیں امریکا کے پاکستان مشن کی جانب سے خصوصی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔
پاکستان کی بیٹی , عالمی تحریک کی علامت
نیہا منکانی، جو اس وقت انٹرنیشنل کانفیڈریشن آف مڈ وائیوز میں ہیومینیٹرین انگیجمنٹ اینڈ کلائمیٹ ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے کراچی کے ہائی رسک وارڈ میں 16 برس خدمات انجام دیں۔ یہیں سے انہیں احساس ہوا کہ ساحلی جزیروں کی خواتین کو بنیادی سہولتوں کی کس قدر کمی ہے اور وہیں سے ان کی جدوجہد نے ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کر لی۔







Discussion about this post