تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
trump and china
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے ایئربیس پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کم کرنے کی امید ظاہر کی۔ یہ ملاقات 2019 کے بعد ان کی پہلی آمنے سامنے ملاقات تھی اور ٹرمپ کے ایشیائی دورے کا آخری مرحلہ بھی۔ رائٹرز کے مطابق، ملاقات کے آغاز پر ٹرمپ نے مصافحہ کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے یقین ہے یہ ملاقات بہت کامیاب رہے گی، البتہ صدر شی ایک سخت مذاکرات کار ہیں۔‘‘ شی جن پنگ نے بھی جواباً کہا کہ بڑی معیشتوں کے درمیان اختلافات ہونا معمول کی بات ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان چند روز قبل مذاکرات کاروں نے بنیادی خدشات پر اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ ملاقات ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) اجلاس کے موقع پر تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ان کی گاڑی تک الوداع کیا، جب کہ انہیں خود ایئرپورٹ پر سرخ قالین سے رخصت کیا گیا۔ تاہم دونوں ممالک نے ابھی تک مذاکرات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ اس ملاقات کے بعد چینی اسٹاک مارکیٹ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ یوآن کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ تجارتی جنگ میں نرمی آئے گی۔ وال اسٹریٹ سے لے کر ٹوکیو تک عالمی منڈیاں مثبت ردعمل دے رہی ہیں۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ کسی سمجھوتے کے قریب ہیں، کیونکہ حال ہی میں کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہوئی تھی۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان معاشی اور جغرافیائی مقابلے کی فضا برقرار رہے گی، اس لیے طویل المدتی مفاہمت کے امکانات کم ہیں۔ چین نے حال ہی میں ہائی ٹیک صنعتوں میں استعمال ہونے والے نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں ٹرمپ نے 100 فیصد اضافی محصولات اور امریکی سافٹ ویئر پر ممکنہ پابندیوں کی دھمکی دی۔

trump

ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا، ’’جی ٹو جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا جوہری تجربات میں اضافہ کرے گا، تاہم انہوں نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق، چین نے نایاب معدنیات کی برآمدی پابندی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے اور امریکی کسانوں سے سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ایک ’’بنیادی فریم ورک‘‘ کے تحت طے پانے والا عبوری سمجھوتہ ہے، جسے دونوں رہنما جلد حتمی شکل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات آئندہ سال ٹرمپ اور شی کے درمیان مزید بات چیت کی بنیاد بن سکتی ہے، جس میں ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے باہمی دورے بھی شامل ہوں گے۔ تاہم ٹرمپ فوری نتائج کے خواہاں ہیں، کیونکہ عالمی سرمایہ کار ان مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین سے امریکی مصنوعات پر محصولات کم کرنے کے بدلے فینٹانائل کیمیکل کی ترسیل روکنے کا وعدہ چاہتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی خطرناک مصنوعی منشیات ہے جو امریکا میں ہزاروں اموات کی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی پیش رفت ممکن ہے، اگر اس کے چینی مالکان نے اپنی امریکی شاخ فروخت نہ کی تو ایپ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

trump and china 2

دوسری جانب، تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ چینی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے جزیرے کے قریب مشقیں کی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ تائیوان کو امریکا-چین بات چیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ امریکی قانون کے تحت واشنگٹن تائیوان کے دفاع کے لیے ذمہ دار ہے۔

Previous Post

کراچی کی ساتویں بین الاقوامی آبی کانفرنس شاندار طریقے سے اختتام پذیر

Next Post

چین کا پاکستانی خلا بازوں کو مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان

Next Post
g4esh tbqaao72r

چین کا پاکستانی خلا بازوں کو مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist