تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کی ساتویں بین الاقوامی آبی کانفرنس شاندار طریقے سے اختتام پذیر

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
1
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں جاری ساتویں انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن کا آغاز انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر مبنی اہم سیشنز شامل تھے ۔ ان سیشنز میں ماہرین نے پانی کے بحران، سیلاب، نکاسیِ آب، صحت، ماحولیاتی انصاف اور پائیدار حل پر روشنی ڈالی اور ان سے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔کانفرنس کے دوسرے دن کا آغاز "شہری نکاسیِ آب اور سیلاب” کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے ہوا۔ اس سیشن کی صدارت ڈاکٹر سروش لودھی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نعمان احمد نے انجام دیئے۔ پینلسٹس میں عمر کریم، سیما طاہر خان، عالیہ شاہد، نذیر عیسانی، اور فہم الزماں صدیقی شامل تھے۔اس کے ساتھ ہی پانی اور صحت کے دھارے کے تحت "چائلڈ اسٹنٹنگ‘ اس پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی؟” کے موضوع پر ایک جامع بحث ہوئی۔ اس پینل میں ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ‘ ڈاکٹر نوید بھٹو، ڈاکٹر فوزیہ وقار، بشارت سعیداور ڈاکٹر فرحانہ شاہد شامل تھے جبکہ صدارت ڈاکٹر قیصر سجاد اور نظامت ڈاکٹر یاسمین صبیح قاضی نے کی۔پانی اور انصاف کے سلسلے میں "سیلاب کے ساتھ کنارے پر رہنا‘ معاشی و سماجی اثرات” پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کی نظامت رافع عالم نے کی۔ اس میں سیمی کمال، ڈاکٹر لبنیٰ غزل، ڈاکٹر شہلا بتول، ریاض وگان اور فرخ احمد نے بطور پینلسٹس شرکت کی۔ اختتامی دن کا دوسرا حصہ حصار فاونڈیشن کے منفرد "کیفے آف دی اَن ہیئرڈ” سے منسلک تھا جس کی نظامت سیمی کمال اور طلحہ جتوئی نے مشترکہ طور پر کی۔ اس انٹرایکٹو گول میز مباحثے میں نوجوانوں اور ماہرین نے ماحولیاتی انصاف، گورننس اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر براہِ راست تبادلہ خیال کیا۔ ہر میز پر موجود رپورٹرز نے اجتماعی سفارشات مرتب کر کے آخر میں پیش کیں۔

whatsapp image 2025 10 29 at 11.13.07 pm

دن کے تیسرے حصے میں ڈاکٹر اقصی باہری نے ’’لوگوں کو اولین ترجیح دینا – مقامی آبی حکمت‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن کی صدارت کی جو”واٹر فار پیپل‘ "(پانی برائے عوام) کے سلسلے کا حصہ تھاجبکہ نظامت ثنائ ذوالفقار نے کی۔ اس مباحثے میں بطور پینلسٹ فیض کاکڑ، کوثر ایس خان، شیخ صالح، سہیل نقوی، سراج الحق غوری اور عسکری حسن نے شرکت کی۔پانی اور صحت کے موضوع کے تحت کامران نعیم نے "صفائی ستھرائی ‘ واش کا فراموش شدہ حصہ” کے عنوان سے ایک اہم سیشن کی صدارت کی جس کی نظامت راحل سعید نے کی۔ پینلسٹس میں ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری، بسمہ عمران، ڈاکٹر تسنیم فاطمہ اور ڈاکٹر ظفر فاطمی شامل تھے۔ پانی اور انصاف (واٹر اینڈ جسٹس) کے عنوان کے تحت ہونے والے سیشن میں ’’انسانی حقوق اور خوشحالی کے لئے پانی‘ خواتین کی قیادت کی تعمیر ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ اس سیشن کی صدارت مدیحہ لطیف نے کی جبکہ نظامت منیزہ سعید خان اور شبینہ ایاز نے انجام دی۔ پینلسٹ کے طور پر عظمی نعمانی ‘فرزانہ یعقوب‘ ممتاز بیگم‘ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق‘ ڈاکٹر عابدہ فاروقی اور کوثر ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتامی اجلاس کی نظامت ثنا ذوالفقار کوثر نے کی۔

whatsapp image 2025 10 29 at 11.13.10 pm

اس اجلاس میں توفیق پاشا موراج، شبینہ ایاز، اعجاز الحق اور ڈاکٹر محمد طفیل نے شرکت کی جنہوں نے جدت پر مبنی تعاون اور نچلی سطح پر ادارہ جاتی استحکام جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا ۔اس موقع پر پنجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے بعد ازاں سیمی کمال نے” لیونگ چارٹر فار واٹر اینڈ پیپل” کی آن لائن تشکیل پیش کی جبکہ اقصی باہری نے باضابطہ طور پر کانفرنس سے اختتامی خطاب کیا۔اس موقع پر اشرف کپاڈیا نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شرکائ، منتظمین اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا۔یہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس نہ صرف پانی کے سنگین مسائل کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ مشترکہ تعاون اور مثبت اقدامات کے ذریعے ایک پائیدار اور منصفانہ آبی مستقبل کے عزم کو مزید مضبوط کیا ۔

whatsapp image 2025 10 29 at 11.13.15 pm

Previous Post

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشت گرد ہلاک

Next Post

امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان

Next Post
trump and china

امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist