تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سعودی عرب : 2034 ورلڈکپ کے لیے 350 میٹر بلند ہوائی میدان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 29, 2025
sky stadium
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2034 کے لیے اپنی میزبانی تیاریاں ایک نئے سنگِ میل کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیں، نیوم اسٹیڈیم ،  ایک ایسا منفرد اسٹیڈیم جسے زمین سے 350 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جہاں سے میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ نیوم شہر کے دلکش مناظر بھی واضح نظر آئیں گے۔ عالمی اسپورٹس ویب سائٹ ’گول‘ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے فیفا کو جمع کرائی گئی بولی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نیوم اسٹیڈیم دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیڈیم ہوگا، جس کا اوپری ڈھانچہ نیوم کے مستقبل کے شہر ’’دی لائن‘‘ کا باقاعدہ حصہ بنے گا۔ اسٹیڈیم کی چھت شہر کے مرکزی اسٹرکچر میں ضم ہو گی،  گویا میدان ایک ہوائی پلیٹ فارم پر آباد ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نیوم اسٹیڈیم اُن 11 نئے اسٹیڈیمز میں شامل ہے جو آئندہ 8 برسوں کے دوران تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ 4 موجودہ اسٹیڈیمز کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کی جائے گی۔ سعودی عرب نے ورلڈکپ 2034 کے لیے 15 میزبان اسٹیڈیمز کی فہرست اور اُن کے تصوراتی ڈیزائن رواں سال جاری کیے تھے۔

🚨Saudi Arabia is set to construct the planet’s inaugural "sky stadium,” dubbed the NEOM Stadium, seamlessly embedded within the visionary metropolis of The Line.
Elevated an astonishing 350 meters (1,150 feet) in the air, this innovative venue will boast 46,000 seats and rely… pic.twitter.com/Djn8QZsyPB

— KILOWI BLOG ⚽🏀🥊 (@larry_graphics_) October 22, 2025

یہ مستقبل بین اسٹیڈیم ’’دی لائن‘‘ کے اندر تعمیر کیا جائے گا  جو 170 کلومیٹر طویل، 200 میٹر چوڑا اور 500 میٹر بلند ایک شہری میگا اسٹرکچر ہے، جسے 2021 میں لانچ کیا گیا تھا اور جسے جدید انجینئرنگ کا معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کا یہ اعلان نہ صرف ورلڈکپ انفراسٹرکچر میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا عندیہ ہے بلکہ مستقبل کے شہروں میں کھیلوں کے معماری تصور کو بھی نئی سمت دینے والا قدم ہے۔

Previous Post

تہران : پاکافغان وزرائے داخلہ ملاقات, اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

Next Post

بابر نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

Next Post
babar azam

بابر نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist