تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ری پبلیکن رہنماؤں کی زوہران ممدانی کے شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2025
mamdani
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک کے میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے نمایاں امیدوار زوہران ممدانی کو امریکی ری پبلکن رہنماؤں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جنہوں نے امریکی محکمہ انصاف سے ان کی شہریت منسوخ کرنے اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ری پبلکن رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ 34 سالہ ممدانی نے امریکی شہریت حاصل کرتے وقت اپنے "فلسطینی انسانی حقوق کی وکالت” کے مؤقف کو ظاہر نہیں کیا، جسے ان کے بقول "دہشت گردی کی حمایت” سمجھا جا سکتا ہے۔اسی طرح، رکن رینڈی فائن نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 30 سالوں میں دی جانے والی تمام امریکی شہریتوں کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے، اور کہا کہ اگر کوئی شخص "امریکی نہیں”، تو وہ عوامی عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

zohran mamdani

دوسری جانب، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے اس مطالبے کو "اسلام مخالف اور نسل پرستانہ” قرار دیتے ہوئے محکمہ انصاف سے فوری مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم نے کہا کہ کسی شہری کو سیاسی یا مذہبی عقائد کی بنیاد پر نشانہ بنانا آئینِ امریکہ کی خلاف ورزی ہے۔ ممدانی، جو یوگنڈا میں بھارتی نژاد والدین کے گھر پیدا ہوئے اور 2018 میں امریکی شہری بنے، نیویارک کی سیاست میں ایک معروف ترقی پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا:
"یہ افسوسناک ہے کہ واشنگٹن کے ری پبلکن میرے ملک بدر کیے جانے کی فکر میں ہیں، بجائے اس کے کہ حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے پر توجہ دیں۔ وہ میرے مذہب اور امیگریشن کی تاریخ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں۔”

نیویارک میں ابتدائی ووٹنگ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں اب تک 12 لاکھ سے زائد ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ممدانی کے حق میں جا سکتا ہے، کیونکہ ان کی حمایت زیادہ تر نوجوان اور ترقی پسند ووٹروں میں پائی جاتی ہے۔ماہرین قانون کے مطابق ری پبلکن رہنماؤں کے دعوے قانونی بنیاد سے خالی ہیں۔ وکیل سائرس مہتا نے کہا:
"شہریت منسوخ کرنا صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کوئی شخص دھوکہ دہی یا حقائق چھپانے کا مرتکب ثابت ہو۔ سیاسی اظہار یا فلسطینی حقوق کی حمایت اس کی بنیاد نہیں بن سکتی۔”

ممدانی نے اس سال کے آغاز میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر ڈیموکریٹک پرائمری جیتی تھی، جسے ماہرین نے ایک سیاسی اپ سیٹ قرار دیا تھا۔

Previous Post

بابراعظم، روہت کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار

Next Post

انڈیا : فوڈ ڈلیوری ایجنٹ کے ہاتھوں برازیلین ماڈل کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ

Next Post
india

انڈیا : فوڈ ڈلیوری ایجنٹ کے ہاتھوں برازیلین ماڈل کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist