تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 25, 2025
پاکستان کی اہم ترجیح غزہ پر مسلط  نسل کشی مہم کا فوری خاتمہ تھا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راستہ بلوچستان کے عوام کو ساتھ ملا کر ہی طے ہو سکتا ہے، اور اب مزید کسی تاخیر کے بغیر ہر فریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔بلوچستان ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ

’’خدا  تعالیٰ نے بلوچستان کو لاتعداد قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے، مگر افسوس یہ دولت آج بھی زمین کے نیچے دفن ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور روایات اسے پاکستان کے دیگر صوبوں سے منفرد بناتی ہیں۔ بلوچ قیادت نے پاکستان سے رضاکارانہ الحاق کا فیصلہ کیا تھا اور اس سرزمین کے لوگ ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، جب کہ مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی نے صوبے کی سماجی ساخت کو مضبوط رکھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جغرافیائی ساخت ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، دور دراز آبادیوں تک بجلی پہنچانا اور سڑکوں کی تعمیر سب سے بڑا چیلنج ہے، حالانکہ تعلیم، صنعت اور روزگار کا پہیہ مضبوط روڈ نیٹ ورک کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی براہ راست پاکستان کی خوشحالی سے منسلک ہے اور اسے ماضی میں نظر انداز کیا جانا پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے

’’پنجاب نے 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں تاریخی قربانی دے کر اس جذبے کو ثابت کیا‘‘۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ

’’ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، بعد میں صوبوں کے مکین۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور انہیں ترقی کے سفر میں مکمل شریک ہونا ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یاد دلایا کہ 2018 تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا چکا تھا، تاہم اب بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز روزانہ امن و استحکام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں۔

Previous Post

پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنارہے ہیں، خواجہ آصف

Next Post

دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے

Next Post
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے

دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist