تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یورپ کے 20 ممالک افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حرکت میں آگئے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
سہراب گوٹھ افغان کیمپ کی زمین پر ممکنہ قبضے کی کوششیں
Share on FacebookShare on Twitter

افغان تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انتظامی و سیکیورٹی مسائل کے پیشِ نظر یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن کو ایک مشترکہ خط ارسال کرتے ہوئے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے کی جانب سے بھجوایا گیا۔ خط میں یورپی کمیشن سے کہا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے  چاہے واپسی کا عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ اس مقصد کے لیے طالبان حکومت سے بات چیت اور ممکنہ معاہدہ کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت، انیلیئن وان بوسویٹ نے انکشاف کیا کہ اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانوں کی واپسی پر کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے یورپی ممالک مجرم افغان شہریوں کو بھی بے دخلی کے باوجود اپنے ملک واپس نہیں بھیج پا رہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ایسے افغان شہری جو سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، قانونی خلا اور معاہدہ نہ ہونے کے باعث ملک بدری سے بچ نکلتے ہیں، جس کے سبب یورپی ریاستوں کی قومی سلامتی پر سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ ان 20 ممالک نے زور دیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے کو فوری ترجیح دی جائے، اور اگر اس کے لیے طالبان حکام سے سفارتی بات چیت یا باضابطہ سمجھوتہ کرنا پڑے تو اس سے بھی گریز نہ کیا جائے۔

Previous Post

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا نیا وار

Next Post

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی

Next Post
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی  پہلی کامیابی

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist