تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا نیا وار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایکا، مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلے عام دھمکیاں
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا پر مبنی ریاستی پالیسیاں مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کو نئی مہمیز دے رہی ہیں۔ مودی اور شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا کر رکھ دیا ہے۔ وہ ملک جو کبھی خود کو ’’دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریت‘‘ کہلانے پر فخر کرتا تھا، آج اپنے ہی دعوؤں کے ملبے تلے دفن نظر آتا ہے۔مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ اقلیتوں کے مذہبی، معاشی اور شہری حقوق انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی انتقامی حکمرانی مسلم دشمن اقدامات کی بدترین مثال بن چکی ہے۔ اب مسلمانوں کے کھانے پینے اور مذہبی آزادی تک پر قدغن لگا کر تعصب کو سرکاری قانون کا درجہ دینے کی کوشش جاری ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

گورکھپور میں آر ایس ایس کی صد سالہ تقریب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے نفرت اور اشتعال سے لبریز خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ کہہ کر کہ حلال مصنوعات کا منافع مذہب کی تبدیلی، ’’جہاد‘‘ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے ،  یوگی نے پورے معاشرے کو مسلمانوں کے خلاف مزید بھڑکانے کی کوشش کی۔اپنی تقریر میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’سیاسی اسلام نے بھارت کو توڑنے کی کوشش کی، آبادی کے توازن کو تبدیل کیا، اور آج بھی ملک کی ہم آہنگی کا دشمن بنا ہوا ہے۔‘‘اس اشتعال انگیز تقریر کے فوراً بعد بھارت کے مختلف علاقوں  رامپور اور بہار  میں ہندوتوا شدت پسندوں نے مساجد پر حملے کیے اور قرآن پاک کی گستاخی کی۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ ماضی میں بھی کھلے عام مسلم مخالف بیانات دیتے اور ان پر عملی اقدامات کرتے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی حکومت کی ’’بلڈوزر پالیسی‘‘ کے تحت 2017ء سے اب تک ہزاروں مسلم خاندانوں کے گھر زمین بوس کیے جا چکے ہیں۔مودی راج میں مذہبی انتہا پسندی، نفرت و تقسیم کی سرپرستی اور مسلم دشمن پالیسیوں نے نہ صرف بھارت کو دنیا کے لیے خطرناک مثال بنا دیا ہے بلکہ اس کے اپنے سیکولر ازم کے دعوے کو بھی مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

Previous Post

وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان، ٹی 20 میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

Next Post

یورپ کے 20 ممالک افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حرکت میں آگئے

Next Post
سہراب گوٹھ افغان کیمپ کی زمین پر ممکنہ قبضے کی کوششیں

یورپ کے 20 ممالک افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حرکت میں آگئے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist