تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی بڑی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 21, 2025
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی بڑی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مکمل ازسرنو تزئین و آرائش کا ارادہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے دوران تمام پرانے اسٹینڈز کو ہٹا کر نئے ماڈرن ڈیزائن کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ اسٹینڈز کے باہر موجود جنگلے بھی ختم کیے جائیں گے تاکہ شائقین کے لیے بہترین نظارہ ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے نئے انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم لاہور سے مشابہہ ہوگا، تاہم قذافی اسٹیڈیم میں اسٹینڈز پر چھتیں بعد میں نصب کی جائیں گی۔اسی سلسلے میں پی سی بی، سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں بھی نیا اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد کے نئے اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا، جبکہ پی سی بی کو یہاں بین الاقوامی اور ملکی سطح کے میچز کے انعقاد کی اجازت دی جائے گی۔پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیم اپگریڈیشن کے لیے کل 18 ارب روپے مختص کیے ہیں، جن میں سے پہلے مرحلے میں تقریباً 10.5 ارب روپے تعمیراتی کاموں پر خرچ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی پہلے ہی جزوی تزئین و آرائش کی گئی تھی، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا تھا۔اس وقت کی تزئین و آرائش میں جدید معیار کے ڈریسنگ رومز، ہاسپٹیلٹی باکسز، 350 ایل ای ڈی لائٹس، 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار نئی کرسیوں کا اضافہ شامل تھا، جس نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین اور نشریاتی ٹیم کے تجربے کو بھی بہتر بنایا۔

اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مکمل اپگریڈیشن سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کرکٹ کے عالمی معیار کے مطابق جدید اسٹیڈیم کی تعمیر ممکن ہو جائے گی، جو شائقین اور کھلاڑیوں دونوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔

Previous Post

پاکستان میں پولیو کا نیا کیس

Next Post

ایشیا کپ کی ٹرافی پر بھارتی بورڈ اور اے سی سی کے درمیان نیا تنازع

Next Post
یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

ایشیا کپ کی ٹرافی پر بھارتی بورڈ اور اے سی سی کے درمیان نیا تنازع

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist