تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیبل فالٹ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

by ویب ڈیسک
اکتوبر 21, 2025
ملک بھر میں انٹر نیٹ کی رفتار کم
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا بھر میں پیر کے روز ایمیزون ویب سروسز (AWS) کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خرابی نے جب عالمی سطح پر درجنوں بڑی ایپس کو مفلوج کر دیا، تو اسی روز پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین ایک اور آزمائش سے دوچار ہوئے۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اچانک انٹرنیٹ کی رفتار گھنٹوں تک پست رہی، اور سبب،  حسبِ روایت ،  مبینہ زیرِ سمندر "کیبل فالٹ” کو ٹھہرایا گیا۔ پاکستان کے متعدد انٹرنیٹ صارفین نے مختلف آئی ایس پیز کی سست رفتار اور سروس میں تعطل کی شکایات درج کرائیں، اور ایک بار پھر شبہ کی سوئی سمندر کی گہرائیوں میں بچھائی گئی کیبلز کی خرابی کی طرف جا ٹھہری۔ مگر حیران کن طور پر نہ آئی ایس پیز، نہ وزارتِ آئی ٹی اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی توجیہ یا باضابطہ موقف سامنے آیا۔وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے صورتِ حال کی وجہ عالمی بحران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی ایپس، بشمول اسنیپ چیٹ، ایمیزون ویب سروسز کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی فنی خرابی کے زیرِ اثر بند ہوئیں۔

تاہم دوسری جانب، کئی پاکستانی صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کے اپنے سروس پرووائیڈر نے واضح طور پر انہیں “کیبل میں خرابی” سے آگاہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل امور کے ماہر حبیب اللہ خان نے پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر تحریر کیا کہ یہ تعطل PEACE کیبل میں خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔ ان کے مطابق “کیبل کے مرکزی نظام میں کٹ لگ گیا ہے اور تکنیکی ٹیمیں عیب کی درست لوکیشن تلاش کر رہی ہیں”۔

پیس سب میرین کیبل چین سے گزرتی ہوئی کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) میں مصری شاہ گیٹ وے سے پاکستان میں داخل ہوتی ہے، اور ملک کو 600 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی بینڈ وڈتھ مہیا کرتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق باقی نمایاں زیرِ زمین کیبلز پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے زیرِ انتظام ہیں، جن میں سے پی ٹی سی ایل تین بڑے نیٹ ورکس چلاتا ہے:
— AAE-1 (افریقہ، ایشیا، یورپ)
— SMW-4 (جنوب مشرقی ایشیا تا مغربی یورپ)
— IMEWE (بھارت، مشرقِ وسطیٰ، مغربی یورپ)

ان میں SMW-4 اور IMEWE کے لینڈنگ اسٹیشن ہاکس بے پر ہیں، جبکہ AAE-1 کا کنکشن کراچی کے کلفٹن میں واقع ہے۔

Previous Post

انتخابات میں دباؤ کے آگے جھکنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Next Post

ارشد چائے والا کو بڑی ریلیف ، نادرا نے شناختی دستاویزات بحال کردیں

Next Post
ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت معطل

ارشد چائے والا کو بڑی ریلیف ، نادرا نے شناختی دستاویزات بحال کردیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist