تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انتخابات میں دباؤ کے آگے جھکنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پہلا باضابطہ اجلاس صدارت کرتے ہوئے صاف اور دوٹوک پیغام دیا کہ صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت، امن و انصاف اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے بجائے دباؤ کے آگے جھکنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جب کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے افسران کو ایوارڈز اور عزت کے ساتھ سرفراز کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پی، اعلیٰ سول و پولیس حکام سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان، انسدادِ بدعنوانی اور صوبے کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ “گڈ گورننس روڈ میپ” کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی، امن و سلامتی اور معیشت کی بحالی کے لیے واضح عملدرآمدی فریم ورک تشکیل دینا ہے۔ ” انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی دہراتے ہوئے کہا کہ ریاستی ملازم عوام کا خادم ہے، اگر عوام خوش نہیں تو اہلکار عہدے پر باقی نہیں رہ سکتا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سفارش کلچر ختم کیا جائے، پوسٹنگ و تبادلوں میں میرٹ اور دو سالہ پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔

ترقیاتی و تعلیمی اعلانات

وزیراعلیٰ نے ضم قبائلی اضلاع کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا:

  • ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کا قیام

  • تمام ضم اضلاع میں تحصیل سطح پر پلے گراؤنڈز کی تعمیر

  • ان علاقوں کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز

  •  ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹو اینڈ ماڈرن جرنلزم کا قیام

  • پشاور شہر کی بحالی و ترقی کے لیے “ریوائیول پلان” متعارف کرانا

امن و امان، پولیس اور آئینی آزادیوں پر مؤقف

وزیراعلیٰ نے کہا:

  • دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، پولیس کو جدید آلات اور مکمل وسائل دیے جائیں گے

  • سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی

  • آزادی اظہار ہر شہری کا آئینی حق ہے

  • پولیس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی جیلوں میں تشدد برداشت کیا جائے گا

انہوں نے وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
“وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں نے دوبارہ دہشتگردی کو جنم دیا، ہمارے حصے کے فنڈز روکے گئے , ہمیں وسائل ملیں گے تو ہم دہشتگردی کے خلاف دوبارہ سینہ سپر ہوں گے۔”

آخر میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ وہ روایتی نہیں، نتیجہ خیز طرزِ حکمرانی لائیں گے تاکہ عوام محسوس کرے کہ تبدیلی پر ان کے ووٹ کی لاج رکھی گئی ہے۔ یہ پیغام صوبے میں ایک نئی سیاسی اور انتظامی نظم کے آغاز کا اعلان ہے۔

Previous Post

زچگی کے دوران برطرفی صنفی امتیاز قرار ، وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ

Next Post

کیبل فالٹ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

Next Post
ملک بھر میں انٹر نیٹ کی رفتار کم

کیبل فالٹ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist