پاکستان کے کرکٹ ڈریسنگ روم میں ایک یادگار منظر اس وقت سامنے آیا جب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی کو ان کی پہلی ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی آصف آفریدی پاکستان کی تاریخ کے تیسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کرکٹر بن گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ گراؤنڈ میں آصف آفریدی کے میچز دیکھا کرتے تھے۔
🇵🇰 Pakistan Test player #260 left-arm spinner Asif Afridi receives his debut cap from Shaheen Shah Afridi 🧢🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/mx1nbxm5r5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
شاہین نے کہا کہ آصف آفریدی نے مسلسل محنت، ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور صبر کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے، وہ واقعی اس پاکستان کیپ کے حقدار ہیں۔شاہین کی گفتگو کے اختتام پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر آصف آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے اس لمحے کو “حقیقی آفریدی مومنٹ” قرار دیا . ایک آفریدی کے ہاتھوں دوسرے آفریدی کی عزت افزائی نے شائقین کے دل جیت لیے۔
Rewarded for his consistent performances in domestic cricket 👏
Pakistan left-arm spinner Asif Afridi talks about his journey to a Test debut, overcoming a freak eye injury and sharing the proud moment with his family ✨#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/sj4ArL5WOp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
آصف آفریدی کا پس منظر
پشاور سے تعلق رکھنے والے آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 شکار کیے، جبکہ رواں حنیف محمد ٹرافی میں صرف پانچ میچز میں 33 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ بالر بنے۔ وہ 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے تیسرے سینئر ترین کھلاڑی بنے، ان سے قبل میرابخش (47 سال) اور امیر الٰہی (44 سال) یہ اعزاز رکھتے ہیں۔







Discussion about this post