تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مراکش پہلی بار انڈر 20 ورلڈ چیمپئن بن گیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
مراکش پہلی بار انڈر 20 ورلڈ چیمپئن بن گیا
Share on FacebookShare on Twitter

فیفا کے زیرِ اہتمام چلی میں کھیلے جانے والے 24 ویں انڈر 20 ورلڈکپ کے فائنل میں مراکش نے بڑے نام اور مضبوط شہرت رکھنے والی ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے میدان مار لیا . انہوں نے میچ کے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو دلکش گول اسکور کر کے مراکش کی فتح یقینی بنا دی۔ غیر معمولی کارکردگی پر انہیں مین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔اس تاریخی کامیابی کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ,  اس سے قبل یہ اعزاز صرف گھانا کے پاس تھا۔

What a beauty from Zabiri! 😍🇲🇦#U20WC pic.twitter.com/sfS1dEp8Bg

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) October 20, 2025

مراکش نے ٹائٹل کی راہ میں ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو زیر کیا۔ دوسری جانب ارجنٹائن ،  جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ،  فائنل میں اپنے دو اسٹار پلیئرزکلاڈیو ایچیواری (بائر لیورکوزن) اور فرانکو ماستانتوانو (ریئل میڈرڈ) کی عدم موجودگی کے باعث دفاعی اور جارحانہ دونوں محاذوں پر کمزور نظر آئی۔ یہ فتح نہ صرف مراکش کی فٹبال تاریخ کا سنہرا باب ہے بلکہ براعظم افریقہ کے لیے بھی نئی امید کا اعلان ہے۔

Previous Post

علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

Next Post

صنعتی و زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع حکمتِ عملی کی ہدایت

Next Post
ایک تصویر کا اس قدر پوسٹ مارٹم اور دوسری کامیابیاں نظر انداز ؟

صنعتی و زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع حکمتِ عملی کی ہدایت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist