تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 17, 2025
پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا  چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

انڈونیشیا کی فضائیں اب ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں، وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی قوت کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے جدید “چینگدو جے-10” لڑاکا طیارے حاصل کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ نہ صرف انڈونیشیا کے دفاعی نظام میں ایک انقلابی اضافہ ہے بلکہ گزشتہ ایک دہائی میں بیجنگ سے ہونے والی سب سے بڑی دفاعی خریداری بھی قرار دی جا رہی ہے۔انڈونیشین بزنس پوسٹ کے مطابق، وزیرِ دفاع نے وزارتِ دفاع کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ جے-10 طیاروں کی خریداری طے پا چکی ہے۔ پُراعتماد لہجے میں انہوں نے کہا:

“بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔”

اگرچہ انہوں نے ترسیل کے شیڈول یا تعداد سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ انڈونیشیا کی دفاعی حکمتِ عملی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر پربووو سوبیانتو کے چین کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران 42 جے-10 “ویگرس ڈریگن” طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ڈپٹی ایئر فورس چیف ایئر مارشل ٹیڈی رزالیہادی پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں کہ یہ منصوبہ وزارتِ دفاع کے ایجنڈے کا حصہ ہے، اور فضائیہ کی تکنیکی ٹیم اس کے جائزے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل فریگا ویناس انکریوانگ کے مطابق، جے-10 طیاروں کا معاملہ اب بھی “پریسائی تریسولا نوسانتارا” دفاعی حکمتِ عملی کے تناظر میں زیرِ غور ہے ،  یہ وہ منصوبہ ہے جو سابق وزیرِ دفاع پربووو کے دور میں شروع ہوا تھا اور اب وزیرِ دفاع سیامسودین کے زیرِ سایہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ڈپٹی وزیرِ دفاع ڈونی ارموان توافانتو نے واضح کیا کہ انڈونیشیا اپنی دفاعی ضروریات کے لیے کسی فوجی اتحاد کے محتاج نہیں۔
انہوں نے کہا:

“ہم ایک غیرجانبدار ملک ہیں۔ ہمیں یہ آزادی حاصل ہے کہ ہم جہاں سے چاہیں، اپنے دفاعی اثاثے حاصل کریں ، چاہے وہ چین ہی کیوں نہ ہو، بشرطیکہ وہ ہمارے معیار پر پورا اترے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ جے-10 طیاروں کی پیشکش سب سے پہلے مئی 2025 میں چین کے ایئر شو میں سامنے آئی تھی، جہاں انڈونیشین ایئر فورس چیف ایئر چیف مارشل ایم. ٹونی ہر جونو نے شرکت کی تھی۔ اُس وقت اگرچہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا، مگر آج اس خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔یاد رہے کہ یہی جے-10 طیارے پاکستان کے بیڑے کا حصہ ہیں ،  وہی طیارے جنہوں نے رواں سال مئی میں بھارت کے خلاف چار روزہ جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے تباہ کیے، اور اپنی برق رفتار کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا۔

Previous Post

پریس کی آزادی پر قدغن؟ پینٹاگون میں صحافیوں کا احتجاج

Next Post

خفیہ معلومات کی ترسیل، سابق امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن پر فرد جرم

Next Post
خفیہ معلومات کی ترسیل،  سابق امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن پر فرد جرم

خفیہ معلومات کی ترسیل، سابق امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن پر فرد جرم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist