تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایچ بی او میکس کی سروس پاکستان میں لانچ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
ایچ بی او میکس کی سروس پاکستان میں لانچ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ملٹی نیشنل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس (HBO Max) نے بالآخر پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت 15 نئے ممالک میں اپنی سروس باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، پاکستانی صارفین 15 اکتوبر سے سبسکرپشن حاصل کر کے اسٹریمنگ شروع کر سکیں گے، جس کے لیے ماہانہ اور سالانہ دونوں پلانز دستیاب ہوں گے۔ایچ بی او میکس کے مطابق، نئے ممالک کی فہرست میں کمبوڈیا، مکاؤ، یوکرین اور کئی دیگر ایشیائی و یورپی ممالک شامل ہیں۔اس توسیع کے بعد صارفین کو ایچ بی او میکس اوریجنلز، ہیری پوٹر سیریز، ڈی سی یونیورس، وارنر بروس اور ڈسکوری کے شاندار مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔پلیٹ فارم پر بڑی فلمیں، ڈرامے، ویب سیریز، پوڈکاسٹس، دستاویزی فلمیں اور ریئلٹی شوز سب کچھ دستیاب ہے، جو ہر عمر اور ذوق کے ناظرین کے لیے مواد فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی صارفین کے لیے قیمتوں کا تعین بھی نہایت مناسب رکھا گیا ہے:

  •  بنیادی ماہانہ سبسکرپشن: 467 روپے

  •  پریمیم ماہانہ سبسکرپشن: 800 روپے

  •  سالانہ اسٹینڈرڈ پیکج: 5,600 روپے

  •  سالانہ پریمیم پیکج: 7,700 روپے

فیچرز کے لحاظ سے فرق:

  • اسٹینڈرڈ صارفین ایک وقت میں دو ڈیوائسز پر اسٹریمنگ کر سکیں گے، ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیوز دیکھ سکیں گے، اور سالانہ 30 شوز یا فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔

  • پریمیم صارفین کو فور کے (4K) کوالٹی میں ویڈیوز دیکھنے، چار ڈیوائسز پر بیک وقت اسٹریمنگ کرنے اور 100 فلمیں یا ویب سیریز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

ایچ بی او میکس کی آمد سے قبل نیٹ فلیکس پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم تھا، تاہم اب ایچ بی او میکس کی انٹری پاکستانی ناظرین کے لیے بین الاقوامی معیار کے مواد کی نئی دنیا لے کر آئی ہے۔

Previous Post

امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

Next Post

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ

Next Post
عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹا جائے گا

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist