تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع رویے کو قابو میں رکھنے والا واحد رہنما پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ٹرمپ کے غیر روایتی طرزِ عمل نے کئی عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ کبھی انہوں نے اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، تو کبھی برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو بلا کر اچانک مائیک خود سنبھال لیا۔اتنا ہی نہیں، انہوں نے کینیڈا کے وزیراعظم کو مذاق میں “گورنر” کہہ کر مخاطب کیا، جس پر ماحول ایک لمحے کو سنجیدہ ہو گیا۔

تاہم، دی گارڈین کے مطابق، واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مؤدبانہ مگر مؤثر انداز میں سنبھالا، وہ وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ جب شہباز شریف تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے باتوں ہی باتوں میں ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق، جب ٹرمپ دوبارہ اسٹیج کی طرف بڑھنے لگے تو شہباز شریف نے خوش اخلاقی سے انہیں روکا اور اپنی گفتگو مکمل کی، جس پر ٹرمپ بھی مسکرا دیے اور نشست پر واپس جا بیٹھے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی تاخیر، بے ساختہ تبصروں اور غیر رسمی انداز کے باوجود، شہباز شریف نے سفارتی مہارت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کو نہ صرف پرسکون رکھا بلکہ پورے اجلاس کا ماحول بھی متوازن بنا دیا۔دی گارڈین نے لکھا کہ

“شہباز شریف نے نہ صرف ٹرمپ کو سنبھالا، بلکہ سفارتی محفل میں پاکستانی قیادت کی سنجیدگی اور موقع کی نزاکت کو سمجھنے کی صلاحیت کا ثبوت بھی دیا۔”

Previous Post

امریکا میں امیگریشن پی رول فیس کا نفاذ ، ہوم لینڈ سیکیورٹی کا نیا اعلان

Next Post

امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

Next Post
امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist