تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی دستاویزی فلم ’موکلانی: دی لاسٹ موہانس‘ کے لیے عالمی ایوارڈ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2025
پاکستانی فلم نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیت لیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور جنوبی ایشیا کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل منچھر اور وہاں آباد مچھیروں کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’موکلانی: دی لاسٹ موہانس‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستانی فلم ساز جواد شریف کی اس فلم کو امریکا کے شہر جیکسن، وائیومنگ میں منعقدہ جیکسن وائلڈ میڈیا فیسٹیول میں چلایا گیا، جہاں اسے ’گلوبل وائسز‘ کیٹیگری میں جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ فطرت اور ماحولیاتی کہانیوں کے لیے دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہوتا ہے اور اسے عموماً “فطرت کی فلموں کا آسکر” کہا جاتا ہے۔ ’موکلانی‘ نے دنیا بھر سے مقابلہ کرنے والی 500 سے زائد فلموں میں سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ سندھی زبان میں بنائی گئی فلم میں منچھر جھیل کے مچھیروں  جنہیں مقامی زبان میں مہانا کہا جاتا ہے  کی زندگی، ان کی مشکلات، جھیل کی تباہی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جھیل کے آلودہ پانی اور ماحولیاتی تغیر نے ان کی روایتی طرزِ زندگی کو تباہ کر دیا ہے۔

’موکلانی‘ کا مطلب ہے “آخری ملاقات” یا “جدائی”، جو مچھیروں کی ثقافت کے زوال کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔فلم کی ٹیم میں ڈائریکٹر و پروڈیوسر جواد شریف، شریک پروڈیوسر سیدہ کشمالہ، ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی آصف علی، رنگوں کی ترتیب کے ماہر مشتاق مشی، اور تحقیق و کہانی کی ترقی کے لیے ماریہ جاوید بدوی شامل ہیں۔موسیقی سیف سمیجو اور شمائلہ رحمت حسین نے تیار کی، جس میں شاہ لطیف اور شیخ ایاز کے اشعار شامل کیے گئے۔’موکلانی‘ کے مناظر، کردار اور منچھر جھیل میں ختم ہوتی زندگی کے رنگ دیکھ کر یہ احساس گہرا ہوتا ہے کہ وہاں کشتیوں پر آباد لوگ اب اپنی صدیوں پرانی پہچان کھو رہے ہیں۔

Previous Post

چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ

Next Post

طالبان کو پروٹوکول دے کر سر شرم سے جھک گیا، جاویداختر

Next Post
طالبان کو پروٹوکول دے کر سر شرم سے جھک گیا، جاویداختر

طالبان کو پروٹوکول دے کر سر شرم سے جھک گیا، جاویداختر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist