تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سمندری کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 14, 2025
ملک بھر میں انٹر نیٹ کی رفتار کم
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر ممکنہ سست روی کا سامنا،  پی ٹی سی ایل نے خبردار کر دیا ہے کہ زیرِ سمندر کیبل کی مرمت کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر کی گہرائی میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ مرمت کا عمل 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا اور اندازاً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے عارضی تکلیف کے لیے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں متبادل ذرائع سے خدمات کو ممکنہ حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی سعودی سمندری حدود میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو نقصان پہنچنے کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

Dear Customers,

A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please

— PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہو۔ صرف سال 2024 میں ہی متعدد بار صارفین کو سست انٹرنیٹ اور سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں سال 3 جنوری کو بھی "اے اے ای-1” کیبل میں خرابی کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر ہوا تھا، تاہم پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد 16 جنوری کو سروس مکمل طور پر بحال کر دی تھی۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا زیادہ تر انحصار زیرِ سمندر کیبلز پر ہے، اس لیے کسی بھی فنی خرابی کا براہِ راست اثر لاکھوں صارفین، کاروباروں اور آن لائن سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔

Previous Post

افغانستان اپنے معاملات کو ترجیح دے، دفتر خارجہ

Next Post

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے

Next Post
امریکا میں وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist