تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: پولیس نے احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 13, 2025
کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی پولیس نے شہر میں پھیلتی ہوئی احتجاج کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق اپنے امور انجام دیں۔ پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا کہ شہر کی مجموعی صورتحال معمول کے مطابق ہے، اس وقت کراچی کے کسی بھی علاقے میں دھرنا یا احتجاج جاری نہیں ہے۔حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، لہٰذا کسی کو بھی احتجاج یا عوامی اجتماع کی اجازت نہیں، اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے پھیلائی جا رہی ہیں، جن کے باعث بعض علاقوں میں شہریوں نے خود دکانیں بند کر دیں، تاہم پولیس نے حالات مکمل طور پر قابو میں لے لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں احتجاج کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا، مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب احتجاج ختم ہو چکا ہے، علاقے کی صورتِ حال مکمل طور پر معمول پر ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

Previous Post

غزہ امن منصوبہ، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب تاریخی پیش رفت ہے

Next Post

سونا نئی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا

Next Post
دنیا میں سب سے زیادہ سونا بھارتی خواتین کے پاس ہے

سونا نئی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist