تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

غزہ امن منصوبہ، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب تاریخی پیش رفت ہے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 13, 2025
ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی سمت ایک نہایت اہم قدم ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ آج صبح شرم الشیخ پہنچے ہیں، جہاں تاریخی "غزہ امن منصوبے” پر دستخط کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں کی میزبانی اور قیادت اس کامیابی میں کلیدی کردار رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان کی یکسو جدوجہد نے برسوں سے جاری خونریزی، تباہی اور انسانی المیے کے خاتمے کی راہ ہموار کی۔شرم الشیخ میں ہونے والی اس تاریخی تقریب میں صدر ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ "آج کی تقریب ایک نسل کش باب کے اختتام کی علامت ہے,  ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو، اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ یہ معاہدہ عالمی برادری کی اس طویل جدوجہد کا مظہر ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لیے جاری رہی ہے۔

Previous Post

پاکستان آرمی نے مشق کیمبرین پیٹرول 2025میں گولڈ میڈل جیت لیا

Next Post

کراچی: پولیس نے احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

Next Post
کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ

کراچی: پولیس نے احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist