تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی یونیورسٹی میں بس حادثہ کیسے پیش آیا ؟

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2025
کراچی یونیورسٹی میں بس حادثہ کیسے پیش آیا ؟
Share on FacebookShare on Twitter

جامعہ کراچی ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا۔ سماجی بہبود سالِ دوئم کی طالبہ انیقہ سعید افسوسناک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق، یہ دلخراش واقعہ شعبہ ریاضیات کے سامنے اس وقت پیش آیا جب انیقہ پوائنٹ سے اُتر رہی تھیں کہ اچانک ڈرائیور نے بس چلا دی۔نتیجتاً وہ پھسل کر زمین پر گر گئیں اور بس کے ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق، طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے جاں بحق طالبہ کی مغفرت اور والدین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ یہ سانحہ ایک بار پھر جامعہ کراچی کے ناقص ٹرانسپورٹ نظام کو بے نقاب کر گیا۔ جامعہ کے پاس 1980 تا 2000 ماڈل کی پرانی بسیں موجود ہیں، جن کے دروازے اکثر چلتی بس کے دوران بھی کھلے رہتے ہیں۔


45 ہزار سے زائد طلبہ کے لیے صرف 30 بسوں کا ہونا ایک تشویشناک صورتحال ہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ جامعہ انتظامیہ کو بارہا ٹرانسپورٹ کی خستہ حالت کے بارے میں آگاہ کیا گیا، مگر کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔یہ حادثہ ایک سوال  یہ بھی چھوڑ گیا ہے۔کیا جامعہ کراچی جیسے بڑے تعلیمی ادارے میں ایک طالبہ کی جان کا بھاؤ ایک پرانی بس سے بھی کم ہے؟  انیقہ سعید کا حادثہ صرف ایک المناک واقعہ نہیں ،  یہ نظام کی غفلت پر ایک سنگین الزام ہے۔

Previous Post

“پی سی بی لائیو” OTT پلیٹ فارم کا آغاز

Next Post

ٹرمپ انتظامیہ کا H-1B ویزے پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Next Post
امیگریشن انٹرویو کے مترجم سے متعلق نئی پالیسی نافذ

ٹرمپ انتظامیہ کا H-1B ویزے پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist