پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے شائقین کے لیے ڈیجیٹل میدان میں نیا دور شروع کر دیا ، “پی سی بی لائیو” کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق، “پی سی بی لائیو” فی الحال برطانیہ میں آزمائشی بنیادوں پر ویب سروس کی صورت میں دستیاب ہے۔ برطانوی شائقین live.pcb.com.pk پر رجسٹریشن کے بعد پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے تمام میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

سیریز کا آغاز: 12 اکتوبر 2025
ایپ ریلیز: اکتوبر کے آخری ہفتے میں برطانیہ کے صارفین کے لیے “پی سی بی لائیو” موبائل ایپ بھی متعارف کرا دی جائے گی، جس سے شائقین اسمارٹ ڈیوائسز پر کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم صرف لائیو میچز تک محدود نہیں بلکہ اس پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سنہری لمحات، پرانے میچز کی ہائی لائٹس، نایاب آرکائیو فوٹیج، خصوصی انٹرویوز، اور دستاویزی فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ مزید پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ہونے والی سہ فریقی سیریز سمیت دیگر انٹرنیشنل مقابلے بھی “پی سی بی لائیو” پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا:
“’پی سی بی لائیو‘ پاکستانی کرکٹ کے ڈیجیٹل سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ صرف ایک اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہیں بلکہ مستقبل کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔ ہم جلد ہی اسے دیگر خطوں تک وسعت دیں گے تاکہ دنیا بھر کے شائقین اپنے پسندیدہ کھیل سے جڑے رہیں۔”







Discussion about this post