تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اورکزئی آپریشن : شہداء کے لہو کا انتقام، دشمن کا انجام

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2025
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں مصدقہ خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اہم کارروائی میں اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی جمال مایہ کے علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں وہ تمام عناصر انجام کو پہنچا دیے گئے جو 7 اکتوبر کو ہونے والے اس حملے میں ملوث تھے، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 دیگر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن نہ صرف شہید افسران اور جوانوں کے خون کا بدلہ ہے بلکہ اس نے واقعے کے اصل منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو فرار کا موقع نہ مل سکے۔فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب بھی ایک کارروائی میں "فتنۃ الخوارج” تنظیم سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گرد واصل جہنم کیے گئے تھے، جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے بتایا گیا تھا۔

Previous Post

سونیا مصطفیٰ, پہلی پاکستانی خاتون فیفافٹبال ریفری

Next Post

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں

Next Post
15سال سے زائد رہائش کےلیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس زیرو

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist