تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بی سی سی آئی کا عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان مسترد

by ویب ڈیسک
اکتوبر 8, 2025
ایشیا کپ تنازعہ: بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پی سی بی کا خط
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کے دو سب سے بڑے حریف  پاکستان اور بھارت  ایک بار پھر کرکٹ میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ یہ ردِعمل اُس وقت سامنے آیا جب سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے اپنے حالیہ کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ
"پاکستان اور بھارت کے میچز اب جان بوجھ کر ارینج کرنا بند کیے جائیں، کیونکہ یہ کھیل نہیں بلکہ سیاست بن چکی ہے۔”

ایتھرٹن نے لکھا کہ آئی سی سی ہر بار دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھ کر صرف مالی مفاد حاصل کرتی ہے،اور کرکٹ کو نفع و نقصان کے کھیل میں بدل دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے براڈکاسٹنگ سائیکل سے پہلے ڈراز کے نظام کو شفاف بنایا جائے،”اگر پاکستان اور بھارت کا سامنا نہ بھی ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی!” سابق کپتان کا یہ مؤقف اس وقت آیا جب ایشیا کپ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی قائد آغا سلمان سے ٹاس کے موقع پر مصافحہ کرنے سے انکار کیا،اور بعد ازاں ایشین کرکٹ کونسل کے پاکستانی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی گریز کیا۔تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق، جب ایتھرٹن کی تجویز پر بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا:

"ایسی باتیں کرنا آسان ہے، مگر اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کیا اس سے متفق ہوں گے؟”

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا:

.آج کے حالات میں اگر بھارت نہیں تو کوئی بھی بڑی ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئی،تو پھر اسپانسرز کی دلچسپی برقرار رکھنا ناممکن ہوگا۔”

یاد رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی ٹرافی تاحال دبئی میں موجود ہے۔محسن نقوی نے طنزیہ انداز میں کہا تھا:

"اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو خود دبئی آ کر اے سی سی ہیڈکوارٹر سے ٹرافی وصول کر لیں۔”

Previous Post

مقتول صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تصویر پر ایمل ولی خان کا بیان واپس

Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تصویر پر ایمل ولی خان کا بیان واپس

ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تصویر پر ایمل ولی خان کا بیان واپس

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist