تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پورٹ قاسم دنیا کی نویں تیز ترین ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 4, 2025
پورٹ قاسم دنیا کی نویں تیز ترین ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز — عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دے دیا۔

یہ درجہ بندی 400 سے زائد بین الاقوامی بندرگاہوں کے تجزیے کے بعد سامنے آئی، جس میں صرف چار برس کے دوران پورٹ قاسم کی کارکردگی میں 35.2 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت اور عملی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے اس موقع کو "پاکستانی قوم کے لیے فخر کا لمحہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی جامع پالیسی اصلاحات، مؤثر قوانین، ڈیجیٹلائزیشن، کارگو آٹومیشن اور ریئل ٹائم ٹریکنگ جیسے جدید اقدامات کے باعث ممکن ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (QICT) نے عالمی معیار برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ حکومت نے برسوں سے رکے ہوئے ڈریجنگ منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، جس سے بڑے جہازوں کی آمدورفت اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین پورٹ قاسم ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس نے اس کامیابی کو پاکستانی افرادی قوت کی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق پورٹ آپریشنز میں جدت اور اختراع نے پاکستان کو خطے کا ایک مضبوط لاجسٹکس حب بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم مل کر ایک "جدید سمندری مثلث” تشکیل دے رہے ہیں، جو مستقبل میں نہ صرف درآمدات و برآمدات کی لاگت کم کرے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرے گا۔پورٹ قاسم کی یہ عالمی سطح کی کامیابی پاکستان کے اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کے تحت ملک کو خطے میں ایک مستحکم بحری و تجارتی مرکز میں بدلنے کی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔

Previous Post

بھارت: آوارہ کتوں کے مسلسل حملے، غیر ملکی کوچز زخمی

Next Post

بحیرہ عرب میں طوفان "شکتی” شدت اختیار کرگیا

Next Post
بحیرہ عرب میں طوفان "شکتی” شدت اختیار کرگیا

بحیرہ عرب میں طوفان "شکتی" شدت اختیار کرگیا

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist