تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کم عمری کی شادی شریعت میں درست مگر قانون کے تحت جرم قرار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 1, 2025
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ مدیحہ بی بی کے شوہر کے ساتھ رہنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، تاہم اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی جرم ہے۔ مدیحہ بی بی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے پاس نہیں جانا چاہتی اور اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی اُس نے یہی موقف دہرایا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے میں دلہن کی عمر 18 سال درج ہے، لیکن نادرا ریکارڈ کے مطابق وہ 15 سال کی ہے۔عدالت نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 اور مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کا حوالہ دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ شریعت اور قانون میں فرق موجود ہے، لہٰذا متعلقہ اداروں کو اس مسئلے پر واضح پالیسی وضع کرنی چاہیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے کی کاپیاں وزارتوں اور فیملی کورٹس کے ججوں کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

یاد رہے، مئی 2025 میں اسلامی نظریاتی کونسل نے "کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل” غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمر کی حد مقرر کرنا اور اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اسلامی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ البتہ کونسل نے کم عمری کی شادیوں کی حوصلہ شکنی پر زور دیا تھا اور بل کو مسترد کر دیا تھا۔ کونسل نے یہ بھی کہا تھا کہ نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی جہیز کے معاملے پر واضح کیا کہ لڑکی والوں پر سامان دینے کے لیے زور زبردستی یا لڑکے والوں کی جانب سے مطالبات کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

Previous Post

یوٹیوب نے ٹرمپ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، 24.5 ملین ڈالر پر تصفیہ

Next Post

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع

Next Post
56 بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری ریٹس کا نیا نوٹیفکیشن

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist