تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کوئٹہ : خودکش حملہ، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک

by ویب ڈیسک
ستمبر 30, 2025
کوئٹہ :  خودکش حملہ، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش حملہ کیا۔ واقعے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا، اور حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے، تاہم تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا زرغون روڈ کے حساس علاقے میں ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آئے، جو واقعے کی شدت کو واضح کرتے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹ، اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فوری طور پر اسپتالوں میں طلب کر لیے گئے ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے جبکہ تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا۔

گورنر بلوچستان کا ردعمل:
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے پشین اسٹاپ کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، اور عوام و سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Previous Post

کراچی میں داچی آرٹس اینڈ کرافٹس ایگزیبیشن کا ہفتے سے آغاز

Next Post

مودی کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا تیز و تند ردعمل

Next Post
شاہد آفریدی اب بھی مقبولیت میں سب سے آگے

مودی کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا تیز و تند ردعمل

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist