تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکا کیس کے ملزم بھارتی فوجی افسر کو ترقی

by ویب ڈیسک
ستمبر 27, 2025
سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکا کیس کے ملزم بھارتی فوجی افسر کو ترقی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں ایک چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس اور مالی گاؤں بم دھماکوں کے مقدمے میں ملزم رہنے والے بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کو دہشت گردی کی عدالت سے بری ہونے کے محض دو ماہ بعد فوج نے کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی۔  پروہت ان 7 افراد میں شامل تھے جن پر دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان میں بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل تھیں۔ عدالت نے استغاثہ کی ناکامی کے باعث ملزمان کو بری کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سنگین شبہات موجود ہیں لیکن شک کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ این آئی اے نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فیصلہ بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے، مگر اس حوالے سے عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ اس دوران، دھماکے میں جاں بحق 6 افراد کے لواحقین نے بریت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ پروہت کی اہلیہ اپرنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترقی کی تصدیق کی، جسے اس بات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے کہ حکومت ایک ایسے شخص کے ساتھ کھڑی ہے جو 17 برس تک دہشت گردی کے سنگین مقدمے کا سامنا کرتا رہا۔ وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے پروہت کو رینک لگانے کی تقریب کی تصویر جاری کرتے ہوئے مبارکباد دی اور لکھا:
"حکومت ان محب وطن افسران کے ساتھ کھڑی ہے جو جرات اور دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے ہیں۔”

پروہت کو 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری کو دھماکے کے محرکات ثابت کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کیں، بعد ازاں کیس این آئی اے کے سپرد کر دیا گیا۔ اے ٹی ایس کے مطابق پروہت نے 2006 میں ’ابھینو بھارت‘ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی تھی، جس کے ذریعے مبینہ طور پر سازش تیار کی گئی۔ الزام تھا کہ یہ تنظیم ایک ہندو راشٹر قائم کرنا چاہتی تھی، جس کا اپنا آئین، پرچم اور جلاوطنی میں حکومت ہو، جسے اسرائیل یا تھائی لینڈ سے چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 18 فروری 2007 کو دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں ہریانہ کے پانی پت کے مقام پر بم دھماکے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں 43 پاکستانی بھی شامل تھے۔ آگ بھڑکنے سے ٹرین کی کئی بوگیاں جل گئیں جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس حملے کو بھارت کی سالمیت اور سکیورٹی کے خلاف منظم سازش قرار دیا گیا تھا۔

Previous Post

آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان کے لیے انقلابی اعلان

Next Post

پاکستانی ہارر فلم ’’دیمک‘‘ اب عالمی اسکرینوں پر

Next Post
پاکستانی ہارر  فلم ’’دیمک‘‘ اب عالمی اسکرینوں پر

پاکستانی ہارر فلم ’’دیمک‘‘ اب عالمی اسکرینوں پر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist