تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دے دی

by ویب ڈیسک
ستمبر 27, 2025
ٹرمپ، شبہاز ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کی ہدایت دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کے اہم شعبوں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی بھرپور خواہش ظاہر کی ہے، جب کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے بقول، صدر ٹرمپ نہ صرف خطے میں امن چاہتے ہیں بلکہ ماضی میں پاک-بھارت جنگ بندی کے قیام میں ان کا کردار بھی نمایاں اور قابلِ ستائش رہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی سمت دی جا رہی ہے، جہاں معدنی وسائل کی منصفانہ قیمت اور باہمی مفادات پر مبنی تجارتی معاہدوں پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی طرف گامزن ہے اور گزشتہ ڈیڑھ برس میں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات بھی تیزی سے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، جس سے تجارت اور سفارتکاری دونوں میدانوں میں خوش آئند پیش رفت ہو رہی ہے۔

سعودی عرب کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس میں کسی پاکستانی رہنما کا اتنا پرتپاک استقبال نہیں کیا گیا جتنا ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت اور تدبیر نے بھارت کو شکستِ فاش دی۔ قبل ازیں وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں علاقائی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سکیورٹی تعاون میں اضافے پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کا تجارتی معاہدے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکا تعلقات مزید مضبوط، دیرپا اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

Previous Post

بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا دو ٹوک جواب

Next Post

آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان کے لیے انقلابی اعلان

Next Post
آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان کے لیے انقلابی اعلان

آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان کے لیے انقلابی اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist