واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب کسی بھی خاص پیغام کے لیے یاددہانی (Reminder) سیٹ کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر اہم گفتگوؤں میں شیئر کی گئی معلومات کو بروقت یاد رکھنے اور وقت پر جواب دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارف کو بس کسی بھی پیغام کو لانگ پریس کرنا ہوگا، اور سامنے آنے والے مینو سے “Remind Me” کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر 2، 8 یا 24 گھنٹے کے پری سیٹ آپشنز میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے یا اپنی مرضی کے مطابق وقت اور تاریخ سیٹ کی جا سکتی ہے۔ مقررہ وقت پر واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جس میں پیغام کا مواد، چیٹ کا نام اور میڈیا کا پری ویو شامل ہو سکتا ہے، جو آئی فون کی نوٹیفکیشن سیٹنگز پر منحصر ہوگا۔ یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ہے جو پہلے پیغام کو اسٹار کرتے یا اس کا اسکرین شاٹ لیتے تھے تاکہ بعد میں یاد رکھ سکیں۔ واٹس ایپ کا یہ ٹول نہ صرف زیادہ قابلِ اعتماد ہے بلکہ پیغامات یاد رکھنے کی جھنجھٹ کو بھی ختم کر دیتا ہے۔

اگر کوئی صارف یاددہانی ختم کرنا چاہے تو وہ دوبارہ پیغام کو لانگ پریس کرے، More کا انتخاب کرے اور پھر Cancel Reminder پر کلک کر دے۔







Discussion about this post