تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیراعظم کی ہر شعبے میں عملی منصوبوں پر فوری کام کی ہدایت

by ویب ڈیسک
ستمبر 22, 2025
پاکستان کسی دوسرے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبے وہ مضبوط ستون ہیں جن میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لندن سے زوم کے ذریعے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم اور اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کے لیے عملی اور قابل عمل منصوبوں پر فوری کام کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی کا مقصد صرف سرمایہ کاری لانا نہیں بلکہ تجارتی روابط کو بھی مضبوط کرنا ہے تاکہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزارتوں کو اہداف دے دیے گئے ہیں اور تمام زیر تکمیل منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبوں کی فوری نشاندہی کی جائے جو عملی شکل اختیار کر سکیں، اور اس مقصد کے لیے ایک جامع روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا مرتب کیا جائے، تاکہ ہر قدم منصوبہ بندی کے تحت اور منظم انداز میں اٹھایا جا سکے۔

شہباز شریف نے اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کی شمولیت ہر منصوبے کی کامیابی کے لیے لازمی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات نے ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور شفافیت و جدت کی بدولت پاکستان ترقی کی روشن راہ پر گامزن ہے۔ لندن سے زوم پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے بھی شرکت کی۔

Previous Post

چارلی کرک کی اہلیہ ایرِکا کرک کا شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان

Next Post

کراچی : 3 خواجہ سراؤں کا فائرنگ کر کے قتل، مقدمہ درج

Next Post
کراچی : 3 خواجہ سراؤں کا فائرنگ کر کے قتل، مقدمہ درج

کراچی : 3 خواجہ سراؤں کا فائرنگ کر کے قتل، مقدمہ درج

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist