تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد

by ویب ڈیسک
ستمبر 20, 2025
ثنا یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

Sana Yousuf

Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم موڑ آگیا ہے، جب ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جہاں عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے براہِ راست استفسار کیا: "ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟” ملزم نے دلیرانہ انکار کرتے ہوئے کہا: "میں نے کوئی جرم نہیں کیا، یہ سب الزام جھوٹ پر مبنی ہیں۔” عدالت نے عمر حیات سے مزید پوچھا کہ "آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تھا،   اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟” عمر حیات نے اپنے دفاع میں کہا: "یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے نہ قتل کیا اور نہ ہی کوئی دیگر جرم سرزد کیا۔” آخرکار عدالت نے ملزم پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ ملزم نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

Previous Post

جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ

Next Post

سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا خطرناک سلسلہ جاری

Next Post
سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرون سروس کا آغاز

سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا خطرناک سلسلہ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist