تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 19, 2025
برطانیہ میں بینک فراڈ کے کیسز میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی تمام ادائیگیاں جون 2026 تک ڈیجیٹلائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب بڑھنے کی ایک وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کا نظام تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت 88 فیصد ریٹیل ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اس وقت 22 کروڑ 60 لاکھ اکاؤنٹس اور 4 کروڑ 60 لاکھ راست آئی ڈیز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لین دین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بینک لائیبیلٹی فریم ورک اور دھوکا دہی کم کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا کولنگ آف پیریڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ جمیل احمد نے بتایا کہ مشرق بینک کے ڈیجیٹل آپریشنز پاکستان میں صرف 12 ماہ کے اندر کامیابی سے شروع ہو گئے، جبکہ دیگر ممالک میں اس نوعیت کے منصوبے مکمل ہونے میں عموماً 5 سال لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید پانچ نئے ڈیجیٹل بینکوں کو بھی آپریشن کے آغاز کے لیے ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔ اگرچہ انہوں نے تسلیم کیا کہ مالیاتی خواندگی کی کم سطح اور ریگولیٹری خامیاں اب بھی ایک چیلنج ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ایک محفوظ، جامع اور جدید ڈیجیٹل پیمنٹس نظام کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ سماجی تحفظ کے نظام کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے وسعت دینا ضروری ہے تاکہ مستحقین کو براہِ راست رقوم تک آسان اور شفاف رسائی حاصل ہو سکے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر نے وزیراعظم کے کیش لیس اقدام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کی نگرانی کے لیے تین ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ڈیجیٹل پیمنٹس میں جدت اور اپنانے کے عمل کو تیز کریں گی۔

Previous Post

سری لنکن آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار

Next Post

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد

Next Post
ثنا یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist